ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور ساحل کے دائیں جانب سیاحوں کے داخلے پر لگی پابندی ہٹا دی گئی

مرڈیشور ساحل کے دائیں جانب سیاحوں کے داخلے پر لگی پابندی ہٹا دی گئی

Sun, 13 Oct 2024 12:56:23    S.O. News Service

بھٹکل ، 13/ اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور میں ساحل سمندر پر سیاحوں کی تفریح پر لگائی گئی پابندی میں نرمی لاتے ہوئے اب ساحل کے دائیں جانب کا علاقہ عوام اور سیاحوں کے لئے  کھول دیا گیا ہے ۔ البتہ مندر کے بائیں جانب والے ساحل پر ابھی یہ پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔
    
خیال رہے کہ برسات کے موسم میں لگی ہوئی پابندی میں نرمی لانے کے بعد کچھ دن پہلے سیاحت کے آنے والے بینگلورو کا طالب علم سمندر میں غرق ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد وہاں عوام اور سیاحوں کے داخلے پر دوبارہ مکمل پابندی لگا دی گئی تھی ۔ 
    
چونکہ دسہرہ کی چھٹیوں میں مرڈیشور میں سیاحت کے لئے آنے والے لوگ ساحل کی طرف داخلے پر لگی ہوئی پابندی سے مایوس ہو کر واپس لوٹ رہے تھے  اس لئے اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل کی طرف سے اس پابندی میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے اور اب سنیچر کے دن سے صرف دائیں جانب والے ساحل کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ 
    
واٹر ایڈوینچر کی سرگرمیوں والے ساحل کے بائیں حصے میں داخلے پر اب بھی پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔ اس پر عوام میں ناراضی دیکھی گئی ہے ۔ بینگلورو سے آنے والے بعض سیاحوں کا کہنا ہے کہ 'ساحل کے دائیں جانب سیاحوں کی دلچسپی اور سہولت کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔ واٹر اسپورٹس ایڈوینچر کا مزہ لینے کے لئے دور دراز مقامات سے آنے والے سیاحوں کو اس پابندی اور سخت قوانین سے بہت مایوسی ہوئی ہے ۔' 


Share: